کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم زون سندھ نے کراچی اور سکھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے عمران ریاض نے بتایا کہ سکھر سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 4ملزمان محمد قاسم، ہیبت خان، شاہد حسین اور فراز شیخ کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے کم عمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی جو وائرل کی، ملزمان اس بچے کی ویڈیو پر مقامی گلوکار کو بدنام کرنے میں بھی ملوث ہیں۔