اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان تین روزہ دورے کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔