جام کمال کے استعفے کے بعد بلوچستان میں نئی حکومت کے قیام کا معاملہ پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ کو ووٹ دے گی یا نہیں؟ جے یو آئی ف ، بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ کا مشاورت کرنے کا فیصلہ۔۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن
پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا ، مولانا فضل الرحمن ہم چھپ کر ووٹ دینے والے نہیں ، جو بھی فیصلہ ہوگا مشاور ت سے اور اعلانیہ ہوگا ، ہم نے بلوچستان کی نئی حکومت میں شامل ہونے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ جام کمال کے اپنے ساتھی ان کے خلاف ہوگئے تھے۔۔ جب بی اے پی کے اپنے ارکان جام کمال کو چھوڑ چکے تھے تو ہم تو تھے ہی اپوزیشن میں۔۔
بلوچستان میں ہم نے حکومتی اتحاد میں اختلافات کا فائدہ اٹھایا۔۔مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں ہمارے ساتھ اپوزیشن میں پی ڈی ایم کی دو جماعتیں بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ بھی ہیں۔۔مولانا فضل الرحمان ہم پی ڈی ایم کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔۔مولانا فضل الرحمان