کوئیٹہ میں پہلے انفرٹیلیٹی سنٹر نے باقاعدہ کام شروع کر دیا

کوئیٹہ ( میڈیکل نیوز ) بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر عظمی سہیل اور پروفیسر ڈاکٹر مریم شعیب کی سربراہی میں پہلے انفرٹیلیٹی سنٹر نے باقاعدہ کام شروع کر دیا۔
بے اولاد جوڑوں کے لئے جدید طریقہ علاج آئی وی ایف ( IVF)
In vitro Fertilisation
کا آغاز کر دیا گیا مقامی ہسپتال( القدیر ہسپتال شیر محمد روڈ ) پہلے مرحلے میں سات مریضوں کا علاج آخری مراحل میں ہے۔ اس پہلے بیچ کے لئے کراچی کے اوا آئی وی ایف اینڈ ری پروڈکشن کی ڈاکٹر گل رعنا اور مقامی ہسپتال کی پروفیسر ڈاکٹر عظمی سہیل، پروفیسر ڈاکٹر مریم شعیب و دیگر نے شرکت کی یہ سلسلہ کراچی کے ماہرین اور مقامی ڈاکٹرز کے باہمی اشتراک سے مکمل کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.