نیپرا:بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے اضافے کا فیصلہ

رات کو بجلی مہنگی ہوگئی،،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے کے اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

ملک میں مہنگائی میں بتدریج اضافہ جاری ہے ،صبح پیٹرول کی قیمت بڑھی، رات کو بجلی مہنگی ہوگئی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا۔گھریلو صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 68 پیسے مہنگی کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 39 پیسے مہنگی،ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لئے ہے، حکومت کو مزید سالانہ 135ارب روپے حاصل ہونگے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.