لاہور (پی پی آ ئی) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق عدالت پیش نہ ہوئے، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی، خواجہ سلمان رفیق عدالت پیش ہوئے جبکہ خواجہ سعدرفیق عدالت پیش نہ ہو سکے۔ خواجہ سعد کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے قبول کرلیا۔احتساب عدالت لاہور نے پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 24نومبر تک ملتوی کر دی۔