حکومت ہربچے کو غربت، تشدد اورنارواسلوک سے تحفظ فراہم کرنے میں پرعزم ہے، صدرمملکت

حکومت ہربچے کو غربت، تشدد اورنارواسلوک سے تحفظ فراہم کرنے میں پرعزم ہے، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
اسلام آباد۔ :صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت ہربچے کو غربت، تشدد اورنارواسلوک سے تحفظ فراہم کرنے میں پرعزم ہے، مسلسل کوششیں کررہے ہیں کہ ہربچے کومعیاری تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم کی جاسکے اورنسل، مذ ہب اورجنس کی بنیادپرکسی بچے کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہوں۔ صدرمملکت نے یہ بات بچوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہی ہے جو آج (ہفتہ کو) پاکستان سمیت دنیابھرمیں منایا جارہاہے۔ صدرمملکت نے کہاکہ ہرسال بچوں کا عالمی دن 20 نومبر کو بچوں کے ان حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کے وعدوں کی توثیق میں منایا جاتاہے جو نہ صرف آئین بلکہ بچوں کے حقوق وبین الاقوامی ادارہ محنت کے کنونشنز اور دیگر بین الاقوامی قوانینکے تحت تسلیم شدہ ہے اورجس کی پاکستان توثیق کرچکا ہے۔صدرنے کہاکہ سال رواں میں کوویڈ 19 کی عالمگیروبا کے خلاف مہم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اپنے بچوں کے بہترمستقبل کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کی حکومت اپنے ہربچے کو غربت، تشدد اورنارواسلوک سے تحفظ فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔ہم اس بات کویقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں کہ ہربچے کومعیاری تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم کی جاسکے اورنسل، مذ ہب اورجنس کی بنیادپرکسی بچے کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہوں۔اس دن کے موقع پرہم اپنے بچوں کوماحولیاتی تبدیلیوں کے انتہائی اثرات سے محفوظ بنانے کاعہد بھی کرتے ہیں۔ صدرنے کہاکہ اپنے تعمیرنوکیلئے یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ہم مل کرکام کریں اورمیڈیا، کمیونٹی، والدین اوربچے خودآگے بڑھ کرپاکستان کے بچوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کی قومی کوششوں میں اپنا تعمیری کرداراداکرے،صدرنے کہاکہ عالمگیروبا کا بھرپورمقابلہ کرتے ہوئے ہمیں ہر بچے کوکوویڈ کے بعد کے بہترمستبقل کیلئے کام کرنا ہوگا۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.