بولان میڈیکل بچے کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش

کوئٹہ : بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں بچے کے گٹر میں گر کر جاںبحق ہو نے کے واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیش کردی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سی ایم آئی ٹی کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ ایک ماہر ٹیم کے طور پر فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہی ،ریزیڈنٹ میڈیکل افسر (جنرل)انتظامی امور کی انجام دہی میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار پائے ہیںرپورٹ میں ریزیڈنٹ میڈیکل افسر (جنرل)کو فوری معطل اور انکے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے صفائی کاذمہ دار عملہ اور انکا سپروائزر بھی غفلت کا مرتکب پایا گیاہے سی ایم آئی کی متعلقہ عملہ بمعہ سپروائیزنگ سٹاف بھی معطل کر کے انکے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے انکوائری کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ہسپتال کے سیکیورٹی نظام اور 56 سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم جلد مکمل کر کے فعال کیا جائے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ایک اچھی ٹیم دینے کے لیئے عرصہ دراز سے تعینات سٹاف کو تبدیل کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق واقعہ کے زمہ دار قرار دیئے گئے اہلکاروں کو فوری معطل کر دیا گیاواقعہ کے زمہ دار قرار دیئے گیئے اہلکاروں کو بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت 3 دن کے اندر شو کاز نوٹس جاری ہونگے اسپتال کی نجی سیکیورٹی کمپنی بھی کوتاہی کی مرتکب قرار پایاگیاہے سیکیورٹی کمپنی کے سپروائزر اور دیگر متعلقہ عملہ بھی معطل کیاجائے اسپتال انتظامیہ کو کھلے گٹروں کو فوری طور پر بند کرنے اور مریضوں اور تیمارداروں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کے تحت سی ایم آء ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ 12 گھنٹے میں وزیراعلیٰ کو پیش کردی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.