ممبئی (روزنامہ ہمت) امریکی گلوکار اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نِک جونس نے طلاق کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔ نِک جونس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکائونٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نِک جونس کو جِم میں ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ نِک جونس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آئیے پیر کی موٹیویشن حاصل کریں۔ نک جونز نے صرف 11 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک تین لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے وضاحت فراہم کیے بغیر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔