دکی : دکی میںپولیس کی کا میاب کارروائی میں مختلف مقدمات میں مطلوب2 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عدنان فضل کاکڑ کی سربراہی میںدکی پولیس نے 2 مختلف کاروائیوں میں دو مختلف کیسوں میں مطلوب دو ملزمان بہادر خان عرف طوطی ولد جمعہ خان قوم استرانہ اور میرخان ولد جانان قوم زرکون کو گرفتار کرلئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اقدام قتل اور فائرنگ کے کیس میں پولیس کو مطلوب ہیں۔