کوئٹہ کیسکو اعلامیہ کے مطابق لائنوں پر ضروری مرمت کے سلسلے میں25 نومبرکو بجلی بندرہے گی
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 25نومبرکو سریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈاورمری آبادگرڈکے کانسی ون فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ مری آباد گرڈ کے مری آباد، سید آباد، کانسی ٹو، لیاقت بازارایکسپریس اورکوئٹہ سٹی گرڈکے نواں کلی، ایم ای ایس، مالک فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندرہے گی نیز اِسی روز روجھان جمالی اور صحبت پور گرڈسے صبح 9بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ 132کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث گوادرگرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی۔
اسی طرح 26نومبرکو (بروزجمعہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ،مالک، نواں کلی فیڈرزاورمری آبادگرڈکے طوغی روڈ فیڈرسے دن ایک بجے تا چاربجے شام بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز گوادرانڈسٹریل اسٹیٹ گرڈاسٹیشن سے بھی صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل
ہمت مزید
رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔
۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرمحمدعارف 26نومبر 2021ء(بروزجمعہ) صبح10بجے سے دن 12بجے تک صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات ٹیلی فون پر براہ راست سنیں گے۔ لہٰذا تمام صارفین جمعہ کے روز صبح10بجے سے دن12بجے تک ٹیلی فون نمبر0819202565پر فون کرکے بجلی سے متعلق اپنے مسائل کے حل کیلئے براہ راست چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوسے رابطہ کریں۔
آن لائن کچہری میں چیف ایگزیکٹوآفیسر(کیسکو)، آپریشن ڈائریکٹراور دیگر متعلقہ افسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات معلوم کریں گے اور اُن کے ازالہ کیلئے موقع پر ہی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔لہٰذا کیسکوکے تمام صارفین کو مطلع کیاجاتاہے کہ وہ آن لائن کچہری کے زریعے اپنے شکایات اور اُن کے حل کیلئے ٹیلی فون نمبر0819202565پر رابطہ کریں نیز صارفین شکایات درج کراتے وقت اپنے بجلی بل کاحوالہ نمبر (بطورریفرنس) بھی ضرور نوٹ کروالیں