ماسکو: روس نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے شامی صوبے حمص پر داغے گئے بارہ میزائل میں سے دس کو شامی میزائل شکن نظام نے تباہ کر دیا۔
ملکی خبر رساں ادارے نے یہ بات اعلیٰ روسی عسکری ذرائع کے حوالے سے کہی ہے۔ خبر رساں ادارے نے ریئر ایڈمرل وادِم کولِت کے حوالے سے بتایا کہ شام نے اسرائیلی میزائلوں کی فضا میں تباہ کرنے کے لیے بک ایم ٹو ای اور پانٹسِر ایس میزائلوں کا استعمال کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے اسرائیلی ایف سولہ طیاروں نے لبنانی فضائی حدود سے شام میں داخل ہو کر حمص صوبے پر میزائل داغے تھے۔ #/s#