عمرا نی حکو مت نے ملک کے مجموئی قرضوں میں 70فیصد اضافہ کیا ہے: پیپلز پا رٹی
3 سال میں حکومت نے ہر پاکستانی پر 91 ہزار روپے کا اضافی بوجھ ڈالا : شیری رحمان
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کی نا ئب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمرا نی حکو مت نے ملک کے مجموئی قرضوں میں 70فیصد اضافہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمرا نی حکومت نے صرف 3 سال میں اس حکومت نے ہر پاکستانی پر 91 ہزار روپے کا اضافی بوجھ ڈالا ہے،پہلے ہر پاکستانی 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا مقروض تھا جو اس حکومت کے قرضوں کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے اختتام تک ملک کے مجموئی قرضے 16.2 ٹرلین روپے تھے۔ 2018 میں قرضے 29.8 ٹرلین روپے تک پہنچے۔ 2021 میں پاکستان کے کل قرضے اور واجبات 50.5 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ جو کہتے تھے قرضہ نہیں لینگے انہوں نے صرف 3 سال میں 20.7 ٹریلین روپے کا قرضہ لیا ہے