چین میں حرارت فراہم کرنے والے پہلے نیوکلیئر پراجیکٹ نے کام شروع کردیا

ہانگ ژو (شِنہوا)چین کے جنوبی علاقوں میں حرارت فراہم کرنے والے پہلے نیوکلیئر پراجیکٹ نے کام شروع کردیا ہے-

منصوبے پر 94 کروڑ یوآن (14 کروڑ 75 لاکھ امر یکی ڈالرز) سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ اس کی آزمائش 15 نومبر سے شروع ہوئی تھی ۔یہ چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کی ہائی یان کانٹی کے 4 لاکھ 64 ہزار مربع میٹرز علاقے کو سرما میں حرارت فراہم کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔ژے جیانگ میں چھن شان نیوکلیئر پاور اسٹیشن کی تھر مل پاور پر تعمیر ہو نے والا یہ یونٹ صارفین کو ماحول دوست حرارت مہیا کرے گا کیونکہ اس میں کاربن کا اخراج صفر ہے۔ژے جیانگ زیرو-کاربن تھرمل پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق توقع ہے کہ ہائی یان کائونٹی میں عوامی سہولیات، رہائشی کمیونٹیز اور صنعتی پارکوں کے لیے بڑے پیمانے پر حرارتی نظام کو بجلی فراہم کی جا ئے گی۔کمپنی نے کہا ہے کہ متعلقہ جوہری حرارتی ٹیکنالوجی پختہ ہے اور دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی رہی ہے۔حرارت کے پورے عمل کے دوران بغیر کسی درمیانے تبادلے کے صرف ہیٹ ایکسچینج ہی پیدا کیا جائے گا، اس طرح صارفین کو آ ئسو لیشن کی تہوں کے بعد ہی مکمل طور پر محفوظ پانی فراہم کیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.