واشنگٹن (شِنہوا)امر یکی نوجوانوں کی اکثریت امریکا میں جمہوریت کے معا ملات بارے فکرمند ہے۔ہاروڈ یونیورسٹی کینیڈی اسکول کے انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹکس کے جاری کردہ تازہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 52 فیصد امریکی نوجوانوں کو یقین ہے کہ امریکہ میں جمہوریت یا تو خطرے میں ہے یا پھر ناکام ہوگئی، صرف 7 فیصد کا خیال ہے کہ جمہوریت ٹھیک ہے۔امر یکا میں پو لرا ئزیشن کی مسلسل شد ت کے دوران سروے میں جواب دینے والوں نے بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی زندگی میں دوسری خانہ جنگی کے امکانات 35 فیصد تک ہیں جبکہ 25 فیصد کا خیال ہے کہ کم از کم ایک ریاست علیحدہ ہو سکتی ہے-سروے کے مطا بق امریکی استثنی پرستی امر یکی نوجوانوں میں ایک انتہائی تفرقہ انگیز مسئلہ دکھائی دیتی ہے جبکہ ایک تہائی سے بھی کم نوجوان امریکی سمجھتے ہیں کہ امریکا دنیا کا عظیم ترین ملک ہے اور آدھے سے زیادہ کی رائے میں امریکا کے مقابلہ میں دوسری اقوام عظیم یا عظیم تر ہیں ۔نوجوانوں کے گروپ میں امریکی صدر جوبائیڈن کی مقبولیت 46 فیصد تک گرگئی اور ان کی اکثریت نے بائیڈن کے طریقہ کار کو مسترد کردیا ہے، ان کی رائے میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکن ان کا کام دیکھ رہے ہیں۔