کوئٹہ: بلوچستان میں گلوبل پارٹنرشپ کے تحت 1493 ٹیچرز کو مستقل کردیا گیا۔
کوئٹہ میں گلوبل پارٹنرشپ کے تحت بھرتی ہونے والے اساتذہ کی مستقل تقرری کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ، صوبائی وزرا سمیت اپوزیشن اراکین نے بھی شرکت کی۔ گلوبل پارٹنرشپ کے تحت 1493 ٹیچرز کو مستقل کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آج آپ لوگوں کو تقرری کے آرڈر دے کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے، ہماری ایک چھوٹی سی کوشش سے 14 سو سے زیادہ لوگوں کو روزگار مل رہاہے۔