تربت: یونیورسٹی آف تربت کے زیراہتمام اے ڈی اے/اے ڈی ایس سالانہ امتحانات2021 اور بی اے /بی ایس سی ضمنی امتحانات 15دسمبر 2021 سے شروع ہوں گے۔کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے ساتھ الحاق شدہ کالجز کے طلبہ وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ADA/ADS کے سالانہ امتحانات 2021اورBA/BSc ضمنی امتحانات 2020 پندرہ دسمبر 2021 سے شروع ہوں گے۔
اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے رول نمبرسلپ متعلقہ کالج کے دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں . رول نمبر سلپ اور اصل شناختی کے بغیر امیدوار کو کمرہ امتحان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مزیدمعلومات کے لئے یونیورسٹی آف تربت کے اسسٹنٹ کنٹرولرامتحانات (کنڈکٹ) برانچ سے دفتری اوقات میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔