جہانیاں:تحریک پاکستان کے عظیم رہنما علامہ شبیر احمد عثمانی کا72واں یوم وفات13دسمبرپیر کو منایا جائے گااس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علامہ شبیر احمد عثمانی کی ملک و قوم کے کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔معمار پاکستان علامہ شبیر احمد عثمانی کی قیام پاکستان کیلئے خدمات تاریخ پاکستان کا روشن حصہ ہیں،علامہ شبیراحمد عثمانی نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی ہدایت پر 1947ء میںپاکستان کی آزادی کا پرچم لہرایا انہوں نے ہی مشرقی اور مغربی پاکستان میں آزادی کا پرچم لہرایا جبکہ وصیت کے مطابق قائد اعظم کی نماز جنازہ بھی علامہ شبیر احمد عثمانی نے پڑھائی۔علامہ شبیر احمد عثمانی نے قرارداد مقاصد کے ذریعے پاکستان کو اسلامی دستور دیا اور اسی کی بنیاد پر 1973ء کا آئین ترتیب دیا گیا ۔کشمیر پر بھارتی یلغار علامہ شبیر احمد عثمانی کی زندگی میں ہی ہوئی چنانچہ انہوں نے استحکام پاکستان کیلئے جہاد کا فتویٰ دیا۔علامہ شبیر احمد عثمانی13دسمبر1949کو دار فانی سے کوچ کر گئے۔