پشاور،پولیو ٹیم پر حملہ،سکیورٹی اہلکار شہید،ایک زخمی

ٹانک،پولیو ٹیم پر حملہ،سکیورٹی اہلکار شہید،ایک زخمی
واقعہ گائوں چھدرڑ میں پیش آیا،موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حملہ کیا

ٹانک : صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں سکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا،فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ شہید اہلکار اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.