افغانستان میں غذائی قلت، ڈونرز28 کروڑ ڈالردینے پرراضی

افغانستان: افغانستان کے لئے ڈونرز نے 28 کروڑ ڈالر دینے پررضامندی ظاہرکردی۔عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں غذائی ضروریات اورصحت کی سہولیات کے لئے رقم افغانستان کے لئے تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ سے دی جائے گی۔اعلامیہ کا کہنا ہے کہ ورلڈفوڈپروگرام فنڈکیپروگراموں میں مالیاتی خلاپرکیاجائیگا۔ افغانستان میں خوراک کی کمی کے انتباہ پرعالمی بینک نے افغانستان کو امداد کی فراہمی پررضامندی ظاہرکی ہے۔افغانستان میں اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا اورعالمی مالیاتی اداروں نے افغانستان کے لئے امداد معطل کردی تھی اورافغانستان کے 9 بلین ڈالرکے کرنسی اثاثے منجمد کردئیے تھے۔اقوام متحدہ کیمطابق افغانستان بدترین انسانی بحران کے دہانے پرہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.