مودی حکومت کی مسلم دشمنی، گڑ گاوں میں کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی عائد

ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی نماز کی ادائیگی کے مقام پر قبضہ کر کے پوجا پاٹھ شروع کر دی

نئی دہلی: مودی حکومت مسلم مخالف اقدامات میں حد سے بڑھ گئی، گڑ گاوں میں کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ بھارت کی ریاست ہریانا کے وزیراعلی منوہر لعل کھتر نے شہر گڑ گاوں میں کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مذہبی مقامات پر فرائض کی ادائیگی کے لیے کھلی جگہوں کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ وزیر اعلی منوہر لعل کھتر کے اس بیان پر بھارتی مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی نماز کی ادائیگی کے مقام پر قبضہ کر کے پوجا پاٹھ شروع کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.