اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم کی فراہمی روکنے کا فیصلہ غیر آئینی اور انتہائی تشویشناک ہے، وسائل کی کمی کی زمہ دار وفاقی حکومت ہے، اکائیاں نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنا مالیاتی بوجھ صوبوں کو منتقل کر کے اپنی آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہونا چاہتی ہے،صوبائی ترقیاتی منصوبوں میں وفاق کو آئین کے مطابق اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے، شیری رحمان نے کہا کہ ثابت ہوچکا اسلام آباد میں مسلط حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتی،وفاقی حکومت کی زمہ داری صرف اسلام آباد نہیں، پورا ملک ہے،کیا آئین کے بنیادی اصول اور وفاقی ذمہ داریاں بھی اس حکومت کو سمجھانی پڑے گی