حکومت گوادرکی عوام کی آواز سنیں اوران کے مسائل کو فوری حل کیا جائے،شہبازشریف

احتجاج بنیادی حقوق کی جدوجہد میں ایک اہم واقعہ ہے،صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر میں جاری احتجاج ہمارے ملک میں ایک نئے باب کی نمائندگی کرتا ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کی ملکیت اور قیادت میں یہ آئین پاکستان کے ذریعے ضمانت دئیے گئے بنیادی حقوق کی جدوجہد میں ایک اہم واقعہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں کہ عوام کی آواز سنیں اوران کے مسائل کو فوری حل کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.