سکھر: سکھرمیں پولیومہم ،ٹیموں نے 98 فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا ،اب باقی دودن کیچ اپ ڈیز ہونگے ڈی ایچ او جمیل احمد مہرتفصیلات کے مطابق سکھر ضلع میں جاری پولیو مہم۔کے دوران محکمہ صحت کی تشکیل دی گئی 1021 ٹیموں نے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ 98 فیصد مکمل کرلیا ہے اس سلسلے میں رابطے پر ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر جمیل احمد مہر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ تیسرے دن کے اختتام تک ٹارگٹ مکمل کرلیا جائے گا اور پھر چوتھے و پانچویں دن کیچ اپ ڈے کے طور پر ہونگے تاکہ اگر کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گیا ہو تو اسے بھی قطرے پلاکر مہم کو سو فیصد کامیاب بنایاجائے ان کا کہنا تھا کہ سکھر ضلع میں پولیو ٹیموں نے ہمیشہ اپنی محنت اور بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعیوقت سے قبل اپنا ٹارگٹ مکمل کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کی انتھک محنت کی وجہ سے سکھر سے پولیو کا سیمپل نیگیٹو آیا ہے۔