سچ ہے چور چوری سے چلا بھی جائے لیکن ہیرا پھیری سے نہیں جاتا،حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ن لیگ کے رہنما کا رد عمل
لاہور(آئی این پی )حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کا رد عمل بھی سامنے آگیا جس میں ان کا کہناہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے مطابق فی لیٹر کمی 12 روپے تک ہونی چاہیے تھی ۔بدھ کواپنی ٹوئٹ میں پرویز رشید نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے مطابق فی لیٹر کمی 12 روپے تک ہونی چاہیے تھی، گزشتہ ماہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی سفارش بھی آٹھ روپے کمی کی تھی، عمرانی حکومت یہاں بھی 7 روپے فی لیٹر کی ڈنڈی عوام کو مار گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سچ ہے چور چوری سے چلا بھی جائے لیکن ہیرا پھیری سے نہیں جاتا۔خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے کم کی ہے۔