لاہو: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل کے حوالے سے عدالت عالیہ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، نئے بلدیاتی قانون کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے نکات ہیں جو پہلے سے بل میں موجود تھے ، عدالت کا خیال ہے کہ انہیں نہیں ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کے اختیار کے حوالے سے تحفظات کا اظہار عدالت کی جانب سے کیا گیا ، ان تحفظات کو کمیٹی میں دور کیا جائے گا۔