زیارت عوام کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں: نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت میں زمینداروں اور عوام کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں زیارت میں بجلی کے حوالے سے زمینداروں اورعوام کو مشکلات کاسامنا ہے ا خیالات کااظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں محمد نور آقا، ماسٹر اسلم تارن، حاجی عظیم آقا ،حاجی وزیر محمد ودیگر سے ملاقات کرنے کے دوران وفود بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسین کیسکو امان اللہ بھی موجود تھے اس موقع پر زیارت میں بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات اور نئے فیڈرز کے حوالے سے تفصیلی بات چیت اور تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کواس، کان،وام اور ورچوم کے لئے نئے فیڈرز منظورکرلیا ہے جس کاافتتاح ہوکر کام کاآغاز کردیاگیا ہے جبکہ منہ و دیگر علاقوں میں کیلئے بھی نئے فیڈرز کی منظوری کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے کی کوشش کررہاہوں صوبائی وزیر نے کہاکہ زیارت کے زمینداروں اور عوام کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا مستقل حل کرنے کیلئے کیسکو حکام کو سروے کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہاکہ جلد دیگر علاقوں میں بجلی کی نئی فیڈروں کی منظوری کیلئے رقم کی منظورکرکے متعلقہ علاقوں کیلئے نئے فیڈرز کاکام بھی شروع ہوجائے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت میں بجلی کے علاوہ عوام کے دیگر اہم حل طلب اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.