گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشکی جدید میں سہولیات کی عدم دستیابی سے اساتذہ اور شاگرد پریشان ہیں

 گنداخہ(رپورٹ نورحسن جمالی ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشکی جدید کے ہیڈ ماسٹر حاجی عطاء اللہ مینگل نے کہاکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشکی جدید میں سہولیات کی کمی کی وجہ سے تدریسی نظام میں دشواری کا سامنا ہے گنداخہ پریس کلب کے صحافیوں کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچاس سال قبل بننے والے کلاس روم ناکارہ ہو کر کھنڈرات کا شکل اختیار کر چکے ہیں گرمیوں میں بجلی کی بندش سے بچے اور اساتذہ درختوں کے نیچے بیٹھ کر تدریسی نظام کو چلاتے ہیں یونیسف اور دیگر نیم سرکاری اداروں کی جانب سے سکول کی رپئر نہ کروانا افسوسناک عمل ہے سکول میں یکم سے لیکر دسویں جماعت تک بچوں کی تعداد 480 ہے مگر پوسٹ خالی ہونے کے باعث اساتذہ کو بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشکی جدید میں ٹوٹل 25 ویکنسی ہیں مگر یہاں صرف 9 استاد خدمات سر انجام دے رہے ہیں علاقے میں پسماندگی لوگوں کی نقل مکانی اور مختلف علاقوں میں پرائمری سکول اپگریڈ ہونے کے باعث بچوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشکی جدید کو سولر سسٹم ٹف ٹائل سمیت پینے کے پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ بچوں اور اساتذہ کو درپیش مسائل حل ہوسکیں اک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے سکول کے اک بچے کا مقامی پٹواری کو تصدیق کرکے دیا تھا جس کے بعد مجھے دوسروں کے معاملات میں ملوث کیا جارہا ہے میرے کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں ہے اور ناہی میں اس میں ملوث ہونا چاہتا ہوں والدین کیلئے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تعلیم انسان کی تیسری آنکھ ہے اپنے بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کریں بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ یہ بچے جہالت کے اندھیرے سے اجالے کی جانب گامزن ہوسکیں
Leave A Reply

Your email address will not be published.