بغداد کے گرین زون میں راکٹوں سے حملہ

رکٹوں نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا
بغداد : عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں دو راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رکٹوں نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا۔ پہلا راکٹ سفارت خانے کے قریب گرا جبکہ دوسرا سفارت خانے کے باہر گرا۔ بتایا کہ ایک راکٹ ہوا میں روکا گیا جبکہ دوسرا راکٹ گرین زون کے قریب گرینڈ فیسٹیوٹیز اسکوائر کے قریب گرا، جس سے شہریوں کی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
عراق کے سیکورٹی میڈیا سیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے نصب کردہ سی،ریم دفاعی نظام کو ہفتے اور اوتوار کی درمیانی رات راکٹوں کو روکنے کے لیے فعال کر دیا گیا تھا۔حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور ابھی تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.