لاہور: وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کی نئی لہر اومی کرون سے نمٹنے کے لئے سول ایوی ایشن کو سخت ہدایات جاری کردی ہیں جن کے تحت لاہور سمیت ملک بھر میں واقعہ تمام ہوائی اڈوں پر برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کا ایئرپورٹ پر ہی کرونا اور ایڈز ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ ان ہدایات کا مقصد پاکستان کے شہریوں کو برطانیہ سے آنے والے شہریوں میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے اومی کرون وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔ (شعیب عزیز)