سبی: آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان عثمان غنی صدیقی نے کہا ہے کہ سبی سمیت بلوچستان بھر کی جیلوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ قیدیوں اور ملازمین کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لئے کام کررہے ہیں
سبی میں قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لئے دستی ہنری مندی کی تعلیم وتربیت کی فراہمی کے لئے کام شروع کریں گے تاکہ قیدی سزا کے بعد باعزت روزگار حاصل کرکے اپنی زندگی کو باعزت بسر کرنے میں رول پلے کرسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل سبی کے دورے کے موقع پر آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ آئی جی جیل خانہ جات عثمان غنی صدیقی نے کہا کہ سبی سمیت بلوچستان بھر کی جیلوں کو درپیش مسئلہ مسائل کو حل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے جیلوں میں پینے کے صاف پانی کھانے میڈیکل کی سہولت اور تعلیم کی فراہمی کے لئے اپنی ذمے داریاں احسن انداز سے سرانجام دے رہے ہیں ڈسٹرکٹ جیل سبی کی نئی بلڈنگ کی منظوری اور زمین بھی مل چکی ہے بہت جلد تعمیراتی کام کا آغاز کریں گے
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل سبی میں قیدیوں کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنانے کے لئے کام کا آغاز بھی بہت جلد کریں گے ہنر مند بنانے کے لئے دستکاری ٹوپیاں بنانے کا ہنر سیکھایا جائے گا تاکہ جو قیدی یہاں پر آئیں وہ ہنر مند بناسکیں اور جب وہ سز ا پوری کرکے اپنے گھر وں میں جائیں تو باعزت روزگار حاصل کرکے باعزت زندگی بسر کرسکیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پولیس دیگر فورسز کو ڈیلی الاؤنس ملتا ہے جیل کے ملازمین کو یہ سہولت میسر نہیں اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پاس سمری پہنچ چکی ہے بہت جلد جیل خانہ جات کے ملازمین کو بھی ڈیلی الاؤنس کی مدد میں ٹی اے ڈی اے مل سکیں گے ۔جیل اصلاح خانہ بنانے کے لئے قیدیوں کی تربیت کرتے ہیں ان کو درپیش مسائل کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں بروقت مقدمات میں پیش ہونے کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کھانے اور میڈیکل کی سہولت بلا تفریق فراہم کررہے ہیں
جیل قوانین کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کو وہ تمام سہولیات میسر ہیں جو قانون کے مطابق ہے قبل ازین ڈسٹرکٹ جیل سبی آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا ڈسٹرکٹ جیل سپریٹنڈنٹ سبی عبداللہ جان کاکڑ نے ڈسٹرکٹ جیل سبی میں قیدیوں کی تعداد جیل میں دی جانے والے سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر اہم مسئلہ مسائل پر تفصیلی آگہی فراہم کی جیل کے ملازمینوں نے درپیش مشکلات ومسائل کے حل کے لئے درخواستیں بھی پیش کی جس پر فوری عمل درآمد کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سبی ملک محمد انور ترین ،۔ ڈاکٹر محمد عمر خجک ، بابو ثناء اللہ گشکوری ، بابو میر محمد احسان گشکوری،سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق ، سینئر نائب صدر میر سلیم گشکوری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی، سید جاوید شاہ کے علاوہ دیگر ملازمیں بھی موجود تھے بعدازاں آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان عثمان غنی صدیقی نے ڈسٹرکٹ جیل سبی کا تفصیلی معائنہ وجائزہ بھی لیا اور قیدیوں کو درپیش مسائل سبی سنی جبکہ ملاقات وارڈ سمیت جیل میں موجود مختلف وارڈز لنگر خانہ ڈسپنسری کا بھی معائنہ کیا اور ٹیچر ادویات کی کمی کو دور کرنے کیلئے خصوصی احکامات بھی جاری کیے انہوں نے سپریٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل سبی عبداللہ جان کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدودوسائل میں رہ کر ڈسٹرکٹ جیل سبی کے مسئلہ مسائل کا تدارک ممکن بنائیں گے ۔