لیگی اور شریف فیملی اپنے سیاہ کارنامے چھپانے کیلئے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعما ل کررہے ہیں
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان میں مستقبل صر ف جیل ہے، لیگی اور شریف فیملی اپنے سیاہ کارنامے چھپانے کیلئے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعما ل کررہے ہیں،23مارچ کو نہ کو ئی’’ مار چ‘‘ ہو گانہ ڈرامے بازی چلے گی صر ف جو ش جذبے سے 23مارچ منایا جائیگا ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پشاور کے بلدیا تی انتخا با ت کی آڑ میں حکمران جماعت پر تنقید کرنے والے مسلم لیگ(ن) پیپلز پار ٹی کو خیبر پختونخواہ کی عوام نے جس طرح مستردکیا ہے دونوں پار ٹیو ں کو پانی کے چلو میں ڈو ب مرنا چاہیے، نواز شر یف ہوں یا آصف زرداری دو نو ں خاندانو ں کو عوام نے ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا ہوا ہے یہ اب اقتدار میں آ نے کے خواب دیکھنے کی بجائے جیل میں رہنے کے خوا ب دیکھیں ۔ انہو ں نے کہاکہ کہ پیپلز پار ٹی نے سندھ اور (ن) لیگ نے پنجاب کی عوا م کو جس ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا یا ہو ا تھا اب عوام نے ان دونوں خاندانوں کو اسی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے زرداری پنجاب میں ڈریرے لگائے یاسندھ میں پیپلزپار ٹی تانگہ پار ٹی بن چکی ہے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا کو ئی سیا سی مستقبل نہیں ان شا ء اللہ پنجاب کے بلد یاتی انتخا با ت میں تحریک انصا ف ہی بڑ ی جماعت ثا بت ہو گی عوا م ووٹ کی طا قت سے پھر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسترد کریں گے۔