جنوبی افریقہ کے آرچ بشپ ڈیزمنڈ ٹوٹو 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جوہانسبرگ: نوبل انعام یافتہ، جنوبی افریقہ کے آرچ بشپ ڈیزمنڈ ٹوٹو جنھوں نے اپنے ملک کو نسلی امتیاز والے قوانین کے دور آپارتھائڈ سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، 90 سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا کہ ڈیزمنڈ ٹوٹو کی وفات، جنوبی افریقہ کے ماضی کے عظیم رہنمائوں کو خیرآباد کہنے کے سلسلے میں ایک اور انتہائی افسوس ناک اضافہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ آرچ بشپ ڈیزمنڈ ٹوٹو نے آزاد جنوبی افریقہ کے قیام میں اہم مدد کی۔نسل پرستی کے خلاف لڑنے والے نیلسن منڈیلا کے ہم عصر، ڈیزمنڈ ٹوٹو جنوبی افریقہ میں آپارتھائڈ کے خلاف چلنے والی تحریک کے اہم ترین رہنمائوں میں سے ایک تھے۔1984 میں انھیں آپارتھائڈ نظام کے خلاف جدوجہد کرنے پر نوبل انعام دیا گیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.