گوادر چیک پوسٹوں کے خاتمہ پانی بجلی گیس کی متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

گوادر: ضلع گوادر میں غیر قانونی فشنگ ٹرالنگ،باڈر ٹریڈ، چیک پوسٹوں کے خاتمہ پانی بجلی گیس کی فراہمی سمیت دیگر امور سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ ڈی ائی جی مکران جاوید جسکانی، ڈاٹریکٹر جنرل ماہی گیری طارق الرحمن ،ضلعی افسر پولیس طارق الہی ،ایکسن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکیل احمد بلوچ ،ایکسن واپڈا اور سوئی گیس کے محمد عارف بلوچ اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اور حسین وڈایلیہ سمیت دیگر افسران اور حق دو تحریک کے کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں کہا ہے کہ ماہی گیری کے شعبہ سے ہزاروں لوگوں کا ذریعہ معاش وابستہ ہے بلوچستان کے سمندر میں غیر قانونی فشنگ کی کس کو اجازت نہیں دی جائے گی بلکہ اس پر مکمل طور پابندی عائد کردی گئی مقامی ماہی گیروں کے روز گار اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور خاص طور پر غیر قانونی ماہی گیری کا تدارک کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت محکمہ فشزیز نے ایک مختصر مدت میں ابھی تک 8کشتیاں پکڑلیے جو غیر قانونی طور پر فشنگ کررہے تھے اجلاس میں بتایا گیا ہے ساحلی علاقوں میں لوگوں اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی علاقوں کی ترقی ، ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے غیر قانونی ماہی گیری سے مقامی ماہی گیروں کا روز گار بھی متاثر ہورہا ہے جلاس میں بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی قشنگ کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔ اور اس کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں جارے ہیں اجلاس میں بتایا گیا ہے غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کیلئے حکومت بلوچستان عنقریب اپنا ایک فورس بنائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.