کوئٹہ: سیشن جج سریاب کو ئٹہ جناب جان محمد گوہرنے بچوں سے بدفعلی کے مقدمات میںنامزد 4 ملزمان کوجرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور چا ر چار لا کھ روپے جر مانہ کی سزائیں سنا دی۔ عدالت نے اغواء، زبردستی شادی رچا نے اور زیادتی کر نے کے ایک اور مقدمہ میں نا مزد ملزم کو بھی مختلف دفعات کے تحت جرم ثابت ہو نے پر دو مرتبہ عمر قید اورتین تین لا کھ روپے جر مانہ کے علا وہ مذکو رہ ملزم کوزیر دفعہ 496Aویمن پروٹیکشن ایکٹ کے تحت جرم ثا بت ہو نے پر مزید 7سال قید اور ایک لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ملزمان محمد اسماعیل اور محمد موسیٰ نے سال 2019ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2بچوں(ع) اور (س) کو اسلحہ کے زور پہ ڈرا کر انکے ساتھ بد فعلی کا ارتکا ب کیا تھا جس پر ان کے خلا ف پو لیس تھانہ عبدالخالق شہید میںمقدمہ نمبر 206/19 کیا گیا تھا پولیس نے دوران تفتیش ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا اور گزشتہ روز عدالت کے جج نے دو نوں ملزمان محمد اسماعیل اور محمد موسیٰ کو زیر دفعہ 377/34پی پی سی کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمرقید بامشقت اور مبلغ 4/4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید 6/6ماہ قید بھگتناہو گی
ملزمان کوجرمانے کا پچاس فیصد متاثرہ بچوں کو ادا کر نا ہو گا ۔ معزز عدالت نے ایک اور بچے(غ ن) کو سال 2020ء کے دوران پو لیس تھا نہ شالکوٹ کی حدود میں22دن تک اپنے ساتھ رکھ کر بدفعلی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں نا مز د دیگر دو ملزمان محمد عظیم اورعبد الغفار کو بھی زیر دفعہ 377/34ت پ کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمر قیدبامشقت اور مبلغ 4/4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میںمذکورہ ملزمان کومزید 6/6ماہ قید کی سزائیں بھگتنا ہو گی عدالت نے جرمانہ کا پچاس فیصد متاثرہ بچے کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔،دریں اثنا عدالت کے جج جان محمد گو ہر نے سال 2020ء کے دوران مسماۃ(ن)کو اغوا کر کے زبردستی شادی رچانے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا نے کے مقدمہ میں نا مز د ملزمان صدام حسین کو دفعہ 365/Bت پ کے تحت جرم ثابب ہو نے پر عمر قید اور مبلغ 3 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بامشقت بھگتنا ہو گی عدالت نے دفعہ 376/iویمن پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی جرم ثابت ہو نے پر ملزم صدام حسین کو عمر قید بامشقت اور مبلغ 3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید ہو گی عدالت نے ملزم صدام حسین کو زیردفعہ 496Aویمن پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی جرم ثابت ہو نے پر مزید 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہوئی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید ہوگی عدالت نے جرمانہ کا پچاس فیصد متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ یا د رہے ملزم صدام حسین کے خلا ف مذکو رہ مقدمہ سال 2020میں متاثرہ مسماۃ (ن)کے والد کی مدعیت میں پولیس تھانہ سریاب میں درج رجسٹر ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے مغویہ کو بازیاب کرایا اور ملزمان صدام حسین اور عمران علی کو گرفتار کر کے تفتیش کے بعد چالان عدالت کو بھجوایا گزشتہ روز عدالت کے جج نے ملزم صدام حسین کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی جبکہ ملزم عمران علی کو مقدمہ ہذا سے بری کیا گیا۔