لیبیا کے بے گھر خاندانوں میں موسم سرما کی اشیا کی تقسیم شروع کر دی ہے، اقوام متحدہ

طرابلس: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ اس نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے تقریبا 240 کلومیٹر مشرق میں طاورغان کے علاقے میں بے گھر ہونے والیخاندانوں اور واپس آنے والوں میں موسم سرما کی اشیا کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے یو این ایچ سی آر کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یو این ایچ سی آر اور شراکت دارلی بیڈ(لیبیئن ہیومینٹیرین ریلیف ایجنسی) نے لیبیا کیطاورغان علاقے سیبے گھر ہونے والے خاندانوں اور واپس آنے والوں کے لیے موسم سرما کی اشیا کی تقسیم شروع کر دی ہے، تقسیم کا ہدف 1,470 سے زیادہ واپس آنے والے خاندان ہیں جو طاورغان کی دو بستیوں میں رہتے تھے۔ موسم سرما کی اشیا میں گدے، کمبل، پلاسٹک کی ترپال، موسم سرما کے کپڑے، جوتے، باورچی خانے کے سیٹ، سولر لیمپ،سکول بیگ اور الیکٹرک ہیٹر شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.