ؒٓؒؒٓلاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے لیے ڈراؤنا خواب ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اس وقت ہے، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ عمران خان آپ کو گرفتار کروانے پر تلے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں۔تحریک عدم اعتماد کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ باہمی مشاورت سے ہوگا