کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا، گندم اور لہسن کی فصل کی پیداوار میں پچاس فیصد کمی کاامکان حکومت کھاد کی فراہمی یقینی بنائے زمیندار ایکشن کمیٹی کا مطالبہ
ہرنائی: زمینداران ایکشن کمیٹی ضلع ہرنائی کے صدر زمیندار حاجی ملک محمد رضاء ترین نے زمینداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی ایک زرعی ضلع ہے جوکہ پورے ملک میں زراعت کے حوالے سے مشہور ہے لیکن یوریا کھاد کی بحران کی وجہ سے زمینداران شدید مشکلات سے دوچار ہے کھاد نہ ہونے کی وجہ سے ضلع ہرنائی کی لہسن اور گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے گندم اور لہسن کی پیدوارمیں پچاس فیصد کمی کا خدشہ ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو چیف سیکرٹری بلوچستان ، صوبائی وزیر زراعت میراسداللہ بلوچ ،سیکرٹری زراعت ، کمشنر سبی ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر ضلع ہرنائی میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی کا سختی سے نوٹس لیکر زمینداروں کو سرکاری یا پرائیویٹ سطح پر یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ زمینداروں کی پوری سال کی محنت ضائع نہ ہوسکے
حاجی ملک محمد رضاء ترین نے کہاکہ ضلع بھرمیں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا،کھاد نہ ملنے کی وجہ سے لہسن اور گندم کی فصل متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہا کہزمینداروں کا یوریا کھاد نہ ملنے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہاکہ زمینداروں کے فصل تیاری کے مراحل میں ہیں اگر انہیں بروقت کھاد نہیں ملی تو انکے کروڑوں روپے کے مالیت کاخرچہ ضائع ہوجاے گا حاجی ملک محمد رضاء ترین نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کھاد ڈیلرز کو احکامات دے کہ زمینداروں کو فوری طورپر یوریا کھاد کی فراہمی کی جائیں تاکہ زمینداران کو نقصان کا سامنا نہ ہو زمینداران ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کا90 فیصد زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے یوریا کھاد کی بحران کے باعث ضلع ہرنائی کے زمینداران شدید مشکلات سے دوچار ہے ضلع ہرنائی میں لاکھوں ٹن کی حساب سے لہسن کی فصل ہوتی اور اسی طرح گندم کی کاشت بھی کافی مقدار ہوتا ہے لیکن ضلع ہرنائی میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی کے باعث لہسن اور گندم کی فصل شدید متاثر ہوسکتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جتنا جلد ممکن ہوسکے ضلع ہرنائی کے زمینداروں کو یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ضلع ہرنائی کے زمینداران یوریا کھاد کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔