لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنماارمغان صادق نے کہاہے کہ دہشت گرد کسی نرمی کے مستحق نہیںدہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، دھماکہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ایک بزدلانہ کارروائی ہے،ہمارے ملک دفاع ادارے کسی کو ملک کاامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ لاہوردھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں اور انکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دھماکے میںملوث افراد کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی ، لاہور میں ہونے والا بم دھماکہ انسانیت پر حملہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا بم دھماکہ کرنے والوں کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور کڑی سزا دی جائیگی ۔