کرسی کی بچا کے لئے حکمرانوں نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا : مولانا حافظ حمداللہ

مظفرگڑھ / کوئٹہ:جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کرسی کی بچا کے لئے حکمرانوں نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگایا جبکہ ریاست مدینہ کے آقا سے وفاداری اور محبت کی حد یہ تھی کے ناموس رسالت کے مرتکب ملعونہ کو سرکاری پروٹوکول میں بیرون ملک بھیجاگیا بیرونی آقاں پر نازاں حکمرانوں کو ریاست مدینہ کی سرکار کی بجائے بیرونی آقاں کی خوشنودی عزیز ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ حسینیہ علی پور ضلع مظفر گڑھ میں منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے دیگر رہنماں اور مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے اصلاف اور اکابر علما باطل سے خائف نہیں ہوئے ہم بھی نہیں ہوں گے خوف اور ڈر ہمارے ڈکشنری میں نہیں علمائے حق کے مقابلے میں درباری مولویوں کو اکسانا کوئی انوکھی انہیں بات نہیں اکابر علمائے کرام کی تاریخ ساز جدوجہد کی برکت سے مولوی ملکی سیاست کا ضروری عنصر بن چکا ہے فواد چوہدری جیسے لوٹوں کے بھونکنے سے مولوی کی سیاست ختم نہیں ہونگی انہوں نے کہا کہ مولوی کی سیاست تنگ نظری تعصب بدنیتی اور انتہاپسندی کی نہیں بلکہ مولوی کی سیاست آئین کی عملداری اور بالادستی جمہوریت کے سپریمسی سیاسی استحکام اور مضبوطی جمہور اور عوام کی حکمرانی ووٹ اور ووٹر کے تقدس کی تحفظ ملک کے اسلامی اقدار اور آئین کے اسلامی دفعات پر مکمل عمل درآمد کیلئے ہے مگر ریاست مدینہ کے نام نہاد دعویداروں کو مولوی کایہ امن پسند آئینی سیاست برداشت نہیں انہوں نے کہا کہ عوام مزید حکمرانوں کے چھوٹے پن کا شکار نہیں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.