نواز شریف کے حوالے سے دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی، چوہدری فواد حسین

امریکہ میں بیٹھے ہوئے اپنے ذاتی معالج سے جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کروا کر پاکستان بھجوانا ملک کے قانونی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے بیان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے حوالے سے دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی۔ رپورٹ میں واشنگٹن میں مقیم ڈاکٹر شال نے لندن میں مقیم نواز شریف کے بارے میں لکھا کہ وہ دبائو کا شکار ہیں، کووڈ 19 کی وجہ سے ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ پاکستان کا سفر کر سکیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا نواز شریف کے حوالے سے دلچسپ میڈیکل رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی۔ رپورٹ میں واشنگٹن میں مقیم ڈاکٹر شال نے لندن میں مقیم نواز شریف کے بارے میں لکھا کہ وہ دبائو کا شکار ہیں، کووڈ 19 کی وجہ سے ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ پاکستان کا سفر کر سکیں،۔ اس طرح کی جعلی میڈیکل رپورٹس کا مقصد پاکستان کے عدالتی نظام اور قوانین کا مذاق اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی جانب سے امریکہ میں بیٹھے ہوئے اپنے ذاتی معالج سے جعلی میڈیکل رپورٹس تیار کروا کر پاکستان بھجوانا ملک کے قانونی نظام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا نواز شریف کے پاس آسان راستہ یہی ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کا پیسہ واپس کریں، اس کے بعد وہ لندن میں رہیں۔ جعلی رپورٹیں بھجوانے سے نواز شریف کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔ رپورٹ میں صرف یہی کمی ہے کہ انہیں ہائیڈ پارک کے علاوہ کسی دوسری جگہ واک کرنے کی بھی اجازت نہیں، اس سے ان کے اسٹریس میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا شریف فیملی جعلی رپورٹس تیار کر کے پاکستان بھجوانے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا جو کام قانونی طور پر ہے شریف فیملی اسے انجام دے اور پاکستان کے لوگوں کا پیسہ واپس کرے۔ امید کرتے ہیں عدلیہ ایسی جعلی رپورٹس کا سختی سے نوٹس لے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.