ڈیرہ غازی خان ، اسکول میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

ڈیرہ غازی خان:  ڈیرہ غازی خان میں اسکول کے احاطے میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ریسکیو ادارے کے مطابق ڈیرہ غازی خان بلاک 39 میں سرکاری اسکول میں آوارہ کتوں نے بچے پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچہ دم توڑ گیا۔افسوس ناک واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، دوسری جانب طالب علم کی ہلاکت کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی گذشتہ روز بچے کی تدفین کردی گئی، بچے کے والد نے انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.