اسلام آباد: تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی پر فائرنگ کرنے والے ان کے شوہر حیدرعلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی کی خاتون ایم این اے اور پارلیمانی سیکریٹری اورسیز پاکستانیز جویریہ ظفر پر گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں فائرنگ کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں، جب کہ رکن قومی اسمبلی نے انکشاف کیا کہ ان پر فائرنگ کرنے والا کوئی اور نہیں ان کا شوہر حیدر علی ہے۔
واقعے کے حوالے سے اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں خاتون رکن پارلیمنٹ جویریہ ظفر کی مدعیت میں شوہر حیدر علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں ایم این اے جویریہ ظفر نے بیان دیا ہے کہ فائرنگ ان کے شوہر نے کی، ملزم نے پسٹل میرے سر پر تان لیا اور گولی چلائی لیکن میں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، اور گولی دیوار پر لگی۔
