لاہورائیرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی اورملکی کرنسی برآمد کرکے3 مسافروں کوگرفتارکرلیا گیا۔
لاہورائیرپورٹ پرائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے دبئی جانے والے3 مسافروں سے84 ہزارڈالرز اور4لاکھ 65 ہزارپاکستانی روپے برآمد کرلئے۔
مسافرعمران ارشاد اور 2دیگر مسافروں نےرقم وہیل چئیرکی سیٹ اور دستی بیگوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی-