لاہور: بیوہ کے بھتیجے نے جعلسازی سے رقم خاتون کے اکاؤنٹ سے نکلوا لی سی سی پی او فیاض احمد دیو نے ریٹائرڈ ملازم کی بیوہ کو پنشن کی لوٹی رقم کے بقایا جات واپس دلوا دیئے۔
بیوہ شمائلہ بی بی کو شوہر کی پنشن کے 22 لاکھ روپے ملے تھے، بیوہ کے بھتیجے نے جعلسازی سے رقم خاتون کے اکاؤنٹ سے نکلوالی جس پر متاثرہ خاتون نے رقم واپسی کے لئے سی سی پی او فیاض احمد دیو کو درخواست دی۔
سی سی پی او لاہور نے بزرگ خاتون کی رقم واپسی کے لئے ایس ایس پی ڈسپلن کو ذمہ داری دی، ایس ایس پی ڈسپلن اعجاز رشید نے لوٹی گئی رقم ملزمان سے برآمد کروادی۔