پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشید الحسن پرپابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پابندی حکومت پاکستان کی ہدایت پرعائد کی گئی ہے۔
آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ رشید الحسن جونئیر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹسز کا بھی جواب نہیں دیا۔
رشید الحسن نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دئیے تھے۔