زیارت بلوچستان کے علاقے زیارت میں مسلح شخص کی بس پر فائرنگ، 2افراد جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز زیارت کے علاقے زندرہ میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ، واقعہ کے بعد لیویز فورس کی بھار ی نفری اور اسسٹنٹ کمشنر حبیب نصیر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نیواقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم ابھی تک فائرنگ کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے زیارت وگردنواح کے پہاڑی علاقوں کی ناکہ بندی کردی ہے زیارت میں فائرنگ کا واقعہ یوم کشمیر کے موقع پر تقریبات کے بعد رونما ہوا تقریبات میں زیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کے دیگرارکان نے بھی شرکت کی تھی۔