اسلام آباد:مری روڈ بہارہ کہو پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 دوست جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا،نجی ٹی وی کے مطابق بہارہ کہو سے مری جانے والی گاڑی بھیرہ پل کے قریب پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار 4دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3افراد کی شناخت فرحان، فراز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔