لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا‘ فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لتا جی نے عشروں تک سروں کی دنیا پر حکومت کی، ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک برقرار رہے گا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.