پرسکون زندگی کیلئے اپنا موازنہ دوسروں سے نہ کریں‘ رابعہ بٹ

لاہور: خوبصورت اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے پرسکون زندگی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنا موازنہ دوسروں سے نہ کریں۔ ایک انٹرویو میں رابعہ بٹ نے کہا کہ میں خود کو اپنا آئیڈیل مانتی ہوں اوردوسروں سے اپنا موازنہ کرنا غلط سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سکون زندگی کے لیے ضروری ہے اور اسے حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ انسان اپنی خامیوں پر توجہ دے نہ کہ دوسروں سے اپنا موازنہ کرے۔ رابعہ بٹ نے کہا کہ وہ اپنے کرئیر کے آغاز سے ہی اپنے فیصلے خودکرتی آئی ہیں جبکہ وہ اپنی فنی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے کام کو بے حد ایمانداری اور لگن سے کیا انہی وجوہات کے باعث اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو ئی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.